Loading
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی اور جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے نورین نیازی کی درخواست نمٹانے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق جیل حکام نے بانی ٹی آئی کو عدالتی آرڈرز اور جیل رولز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط سے تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی جیل ملاقاتوں سے پابندی ہٹا لی گئی ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔ جیل حکام کے مطابق پٹیشنر نورین نیازی کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دی گئی ہے۔ جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالتی آرڈر کی روشنی میں کوآرڈینیٹر مقرر کر رکھا ہے لہٰذا عمران خان سے ملاقات کے خواہش مند مقرر کردہ کوآرڈینیٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں جبکہ جیل حکام نے یقین دہانی کرائی کہ عمران خان کو عدالتی آرڈرز اور جیل رولز کے تحت تمام سہولیات ملیں گی۔ پٹیشنر کے وکلا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے بیان سے مطمئن ہیں لہٰذا پٹیشنر کے وکلا کی تسلی کے باعث بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات فراہمی کی پٹیشن نمٹائی جاتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل