Thursday, November 14, 2024
 

علی بخاری نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

 



پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی بخاری نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ چیلنج کر دیا۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا لیکن ٹریبونل کی تبدیلی کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی پر الیکشن کمیشن کا 10 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 19 ستمبر کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ علی بخاری نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر پہلے ٹریبونل کو بحال کیا جائے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری الیکشن ٹریبونل کی سربراہی کر رہے تھے اور ن لیگی امیدواروں نے جسٹس جہانگیری ٹریبونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کی درخواست پر ٹریبونل کو تبدیل کر دیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل