Loading
متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ خواتین کی خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس یونیورس‘ مقابلے میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ مس یونیورس آرگنائزیشن (ایم یو او) کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یو اے ای کی شرکت کا اعلان کیا گیا ہے۔ انسٹاگرام پوسٹ میں انڈونیشیا کی کاروباری شخصیت پاپی کیپیلا کو یو اے ای اور سپرس کی نیشنل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ کیپیلا پہلے مس یونیورس انڈونیشیا اور ملیشیا کی نیشنل ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Sash Factor (@sashfactor.international) یو اے ای سے فیشن ماڈل اور 3 بچوں کی ماں ایمیلیا دوبریوا73 ویں مس یونیورس مقابلے میں یو اے ای کی نمائندگی کریں گی۔ یہ مقابلہ 16 نومبر کو میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قومی لباس کے راؤنڈ میں دوبریوا عبایا پہنیں گی جبکہ باقی راؤنڈز میں دیگر لباس بھی زیب تن کریں گی۔ View this post on Instagram A post shared by Missuniverseuae2024 (@missuniverseuae2024) یاد رہے کہ دوبریوا کو اکتوبر میں مس یونیورس یو اے ای کا تاج پہنایا گیا تھا جہاں انہوں نے چار دیگر امیدواروں کو شکست دی۔ انسٹاگرام پر مس یونیورس یو اے ای تنظیم نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ماڈل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی، ذہانت، اور دوسروں کو متاثر کرنے کی صلاحیت کی بھرپور تعریف کی ہے۔ یاد رہے کہ مس یونیورس حسن کا عالمی مقابلہ ہے جس میں دنیا بھر سے خوبرو حسیناؤں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور ان میں سے کسی ایک کو ’مس یونیورس‘ کا تاج اور ٹائٹل ملتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل