Loading
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت قومی ایئر لائن 35 ہزار سرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر سے عازمین حج کے لیے خصوصی پروازیں چلائے گی۔ پی آئی اے کے سی ای اور ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمٰن نے معاہدے پر دستخط کیے۔ سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025 کی منظوری دی تھی۔ حج اخراجات 10لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوں گے جبکہ قربانی کی رقم 55 ہزار روپے حج اخراجات پیکج کے علاوہ دینا ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل