Loading
بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں دفعہ 144،ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کے روبرو سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد پیش ہوئے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ بعد ازاں عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان،اسد قیصر، سیف اللہ نیازی،شیخ رشید،صداقت عباسی،فیصل جاوید اور علی نواز کو مقدمے مقدمہ سے بری کردیا۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل