Loading
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے بعد اب بھارت نے پاکستان کی میزبانی ہونیوالے ایونٹ کی میزبانی چھیننے کا بھی منصوبہ بنالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکاری بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کے تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کی صورت میں میزبانی کیلئے خود کو پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی براڈ کاسٹرز کو زرتلافی ادا کرے گا، جس کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مذاکرات جاری ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ''نیا آپشن'' بھی آگیا دوسری جانب پاکستان نے بھی ایونٹ میں شریک بورڈ ممبرز سے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے تاکہ بھارتی لابی کو سبق سیکھایا جاسکے۔ خیال رہے کہ بھارتی ٹیم 16 سال قبل ایشیاکپ کیلئے 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد متعدد بار سیکیورٹی ایشوز کا کہہ کر دورہ کرنے سے صاف انکار کردیا جبکہ قومی ٹیم نے سال 2023 ورلڈکپ کیلئے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ مزید پڑھیں: ایونٹ کی '' ٹرافی'' کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا قبل ازیں فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو میزبانی کی آئی سی سی بورڈ ممبرز میٹنگ میں متفقہ منظوری دی گئی تھی جبکہ اکتوبر 2024 میں ایونٹ کے ابتدائی شیڈول پر بھی بورڈ میٹنگ میں سوال نہیں اٹھایا گیا تھا تاہم بھارت نے دھوکا دہی کرتے ہوئے اچانک ایونٹ کے آغاز سے محض چند مہینوں پہلے ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب خبریں سامنے آئیں تھی کہ متبادل یا ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ میں بھارتی ٹیم کے میچز سری لنکا، دبئی منتقل کردیے جائیں تاہم پی سی بی کے انکار پر ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کی باز گشت سنائی دی تاہم جنوبی افریقی بورڈ نے میزبانی سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ میزبانی کے حوالے سے جنوبی افریقہ ہی لاعلم واضح رہے کہ 1996 کے بعد پاکستان میں یہ پہلا آئی سی سی ایونٹ ہونا تھا تاہم اسے منتقل کرنے کیلئے بھارت نے انترنیشنل کرکٹ کونسل پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل