Saturday, July 27, 2024
 

سندھ میں 100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان تیار

 



  کراچی: بدترین لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی کے ستائے ہوئے شہریوں کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے اچھی خبر سامنے آگئی۔

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان تیار ہوگیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن سے عوام کو 100 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے نئے مسالی سال کے بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کے لئے رقم مختص کردی ہے۔ سندھ بجٹ میں سولر انرجی کیلئے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مختص کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت پر دینے کی اسکیم بھی لارہے ہیں۔ غریب اور متوسط طبقے کو 2 لاکھ سولر پینلز دیئے جائیں گے، سولر پینلز کی قیمت کا 80 فیصد حکومت جبکہ صرف 20 فیصد عوام سے لیا جائے گا۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ  سندھ میں 5 لاکھ ایسے گھر ہیں جہاں سرے سے بجلی کی سہولت موجود ہی نہیں ہے، کراچی سمیت سندھ میں سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن لگائے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل