Thursday, November 21, 2024
 

بلاول بھٹو اور ایاز صادق کے خلاف کارروائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 



بلاول بھٹو اور ایاز صادق کے خلاف کارروائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سردار ایاز صادق کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست اشبا کامران نامی خاتون کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے، بلاول چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بھی ہیں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی دو الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق یہ  الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہورہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو کی اس خلاف ورزی پر یکم نومبر کو خط لکھا، بلاول بھٹو زرداری اس خلاف ورزی پر نااہل ہوسکتے ہیں، عدالت الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ فریقین کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل