Thursday, November 21, 2024
 

ایشوریا کا انکشاف: سیڑھیوں سے گرنے کا الزام سلمان خان پر کیوں لگایا گیا؟

 



بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کے ماضی کے تعلقات اور سلمان خان کے ساتھ تنازعات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔  حالیہ دنوں میں ایشوریا کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے سلمان خان کی جانب سے کیے گئے مبینہ تشدد کے الزامات کی وضاحت کی تھی۔ ایشوریا نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ 2000 میں شوٹنگ کے مصروف شیڈول کے باعث سیڑھیوں سے پھسل کر گر گئی تھیں، جس سے وہ زخمی ہوئیں۔  اداکارہ کا کہنا تھا: "لوگوں نے من گھڑت کہانیاں بنا لیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں تھکن کی وجہ سے گر گئی تھی، اس کا سلمان خان سے کوئی تعلق نہیں۔" اس تنازعے میں نیا موڑ اس وقت آیا جب سلمان کی سابقہ گرل فرینڈ، سومی علی، نے الزام لگایا کہ سلمان نے ایشوریا کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کا کندھا فریکچر کیا۔ تاہم، ایشوریا نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی چوٹ کا سبب محض ایک حادثہ تھا۔ 2001 میں ایشوریا اور سلمان کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے، اور 2002 میں ایشوریا نے باضابطہ طور پر اپنے راستے جدا کر لیے۔ اس کے بعد سے ان کے تعلقات اور تنازعات پر متعدد قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل