Loading
برطانوی محکمہ ٹیکس کے مطابق حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہوجائے گا۔ ترجمان برطانوی محکمہ ٹیکس کا کہنا ہے کہ تمام آپشنزختم ہونے پر حسن نواز کو دیوالیہ قرار دینے کیلیے لندن ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ رازداری کے قوانین کے سبب حسن نواز کے کیس کی تفصیلات شیئر نہیں کرسکتے۔ برطانوی محکمہ ٹیکس ایچ ایم آر سی اور حسن نواز کے درمیان ٹیکس کے تنازع کی رقم 10 لاکھ پاؤنڈ سے کم ہے۔ یہ ٹیکس تنازع ہے، کسی جرم، دھوکا دہی یا منی لانڈرنگ کی تحقیقات نہیں ہورہیں، یہ چھ برس تک مالیاتی ریکارڈ پر موجود رہے گا ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل