Loading
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پی ٹی آئی کو پرتشدد احتجاج کے بجائے ڈائیلاگ کا مشورہ دے دیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج حق ہے لیکن پی ٹی آئی پُرامن احتجاج نہیں کرتی، پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ احتجاج کے حوالے سے درست نہیں، پُرتشدد احتجاج سے ملک کا نقصان ہوتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تاثر غلط جاتا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت دینے کے حوالے سے کوئی رسک نہیں لے گا، پی ٹی آئی نے پرامن رہنا نہیں لہذا انہیں کوئی اجازت نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ میسج جائے گا کہ ہم اپنے ہاتھوں سے پی ٹی وی کی توڑ پھوڑ، پارلیمنٹ پر حملہ اور سپریم کورٹ پر کپڑے لہرانے ہیں تو کوئی سرمایہ کار پاکستان نہیں ائے گا، پی ٹی آئی کو سوچنا چاہئے کہ احتجاج کے بجائے ڈائیلاگ کر کے اپنے معاملات حل کرنے چاہئیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل