Loading
امریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ کے طور پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیم بونڈی کو نامزد کیا ہے۔ پیم بونڈی امریکی ریاست فلوریڈا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں بونڈی طویل عرصے سے ٹرمپ کی حامی رہی ہیں اور ان کے پہلے مواخذے کی سماعت کے دوران جب ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگا تو وہ ٹرمپ کی وکیل تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فلوریڈا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے میٹ گیٹز کو نامزد کیا گیا تھا۔ لیکن میٹ گیٹز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ان کی نامزدگی غیر منصفانہ طور پر توجہ ہٹانے والا موضوع بن رہی ہے اس لیے وہ اس عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق میٹ گیٹز پر جنسی بدسلوکی اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں جنہیں انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل