Friday, November 22, 2024
 

آئی سی سی کا چمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر ہنگامی اجلاس طلب

 



پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کے حوالے سے آئی سی سی کا اجلاس ورچوئل ہوگا، جس میں  ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے پر بات ہوگی۔ میزبان پاکستان پہلے ہی بھارتی ٹیم کے پاکستان میں آکر کھیلنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرچکا ہے۔ پی سی بی کا مؤقف ہے کہ اگر بھاتی ٹیم پاکستان آکر نہیں کھیلتی تو پھر پاکستان بھی کسی مقام پر بھارت سے نہیں کھیلے گا۔ بھارتی میڈیا میں یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ سیمی فائنلز اور فائنل بھی نیوٹرل مقام پر کرائے جاسکتے ہیں، دوسری جانب چیمپئمز ٹرافی کے شیڈول کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے آئی سی سی شدید دباؤ میں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل