Loading
پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی و مختلف امور کے حوالے سے تعاون اور مسائل کے حل کیلیے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قائم کمیٹی کردی۔ کمیٹی کے ارکان میں نائب و زیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ شامل ہیں۔ وزیرِ ریاستی و سرحدی امور انجینئیر امیر مقام، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سینیئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، جعفر خان مندوخیل اور بشیر احمد میمن بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ وزیرِاعظم نے کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپ دی۔ کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تعین کردہ ممبران کے ساتھ بات چیت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل