Loading
آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی ہدایت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ او ایم سی ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے۔ گزشتہ دنوں وزارت پٹرولیم اور خزانہ نے دو فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی تھی لیکن آئی ایم ایف نے پٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات پر 2 کے بجائے 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا کہہ دیا۔ او ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 2 کے بجائے 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ وزارت پٹرولیم اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو تفصیلی بریفنگ دے گی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے اس سلسلے میں صاف بتادیا ہے کہ سیلز ٹیکس 18 فیصد ہی ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل