Friday, November 22, 2024
 

ایف بی آر نے ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ہفتے کی چھٹی ختم کردی

 



فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں ماہ کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ہفتے کی چھٹی ختم کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے تمام ٹیکس دفاتر ہفتہ کو معمول کے مطابق کھلے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام فیلڈ فارمشنز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر 23 نومبر اور 30 نومبر کو کھلے رہیں گے۔ ٹیکس اورڈیوٹی وصولی کیلئے تمام لارج، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس، علاقائی دفاتر اور کارپوریٹ ٹیکس آفس کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل