Friday, November 22, 2024
 

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین خوارج ہلاک اور دو زخمی

 



بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشن میں تین خوارج ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 22 نومبر کی علی الصباح سیکیورٹی فورسز نے بنوں ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،  فائرنگ کے نتیجے میں 3 خوارج واصل جہنم ہوئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد ماضی میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی مزید خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل