Friday, November 22, 2024
 

سانحہ کرم، پی پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

 



پشاور: پیپلزپارٹی نے سانحہ کرم پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور سانحہ کرم پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد کنڈی نے تحریک التوا جمع کرائی۔ تحریک التوا میں لکھا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، وادی تیراہ، بنوں اور ضلع کرم میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اجلاس بلا کر فوری نوعیت کے مسئلے پر بحث کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں نے پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل