Friday, November 22, 2024
 

حیدرآباد؛ احتجاج کے پیش نظر پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع

 



پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24نومبر کو احتجاج کے اعلان کے تناظر میں حیدرآباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع، پولیس نے ٹاؤن چیئرمین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد کے چیئرمین عدنان رشید کو مقامی شادی ہال سے گرفتار کیا گیا۔  پی ٹی آئی کے ٹاؤن چیئرمین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر کی جارہی ہیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل