Loading
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 24 نومبر کی کال حتمی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ہی عمران خان تاریخ واپس لیں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پھر کہا ہے 24 نومبر کو پاکستانیوں کو اپنی ازادی کیلئے نکلنا ہے، ڈیڑھ سال سے جیل میں رکھا ہوا ہے اور مجھ پر جائز کیس بھی نہیں بنائے، میں اقتدار یا کھیل کیلئے نہیں لڑ رہا ہمیں ازادی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، جو لوگ اپنی ازادی کیلئے کھڑا ہونا چاہتے ہیں ان پر کتنا ظلم کیا جاتا ہے۔وقت اگیا ہے کہ اپکو سمجھ اجائے کہ یہ ظلم کا نظام ہماری آنے والی نسلوں کے لئے مزید بدتر ہوتا جائے گا، یہ صرف اس مقصد کے لیئے کیا جا رہا تھا کہ وہ اپ کے لیئے آواز نہ اٹھا سکیں جو اپ کے لیے قید میں بیٹھے ہیں۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جتنا قید میں رکھنا ہے رکھ لیں میں اس مافیا کے باہر بنائے گئے نظام کو قبول نہیں کروں گا، 8 فروری کو آپ نے ووٹ دے کر ثابت کیا کہ اپ قوم بن کر نکلے اور باشعور قوم ہیں، لیکن اپ کا حق اور ازادی اپ سے چھین لی گئی، آپ کی آزادی دوبارہ چھینی گئی ہے اس کیلئے اپ کو 24 نومبر کو نکلنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آزادی صرف میری قربانی سے نہیں آئے گی یہ تب آئے گی جب اپ خود کھڑے ہوں گے اور اپنا حق مانگیں گے، جب تک اپ کے ووٹ کی قدر نہیں کی جاتی اپ نے آرام سے نہیں بیٹھنا، 24 تاریخ اہم دن ہو گیا ہے یہ فائنل کال ہے، یہ لوگ اپ کو گمراہ کر رہے ہیں آپ نے ان کی کسی بات پر نہیں چلنا یہ احتجاج آپ کا آئینی حق ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل