Saturday, November 23, 2024
 

انسانوں کے قانونی حقوق رکھنے والا نیوزی لینڈ کا پہاڑ

 



نیوزی لینڈ کے نارتھ آئی لینڈ میں واقع ماؤنٹ تاراناکی صرف ارضیاتی اعتبار سے اہمیت کا حامل نہیں ہے بلکہ یہ پہاڑ ثقافتی اور قانونی اہمیت بھی رکھتا ہے۔ 2017 میں نیوزی لینڈ حکومت نے ماؤنٹ تاراناکی کو قانونی شخصی حیثیت تفویض کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ اس منفرد حیثیت کے بعد اس آتش فشاں کو انسانوں کے برابر قانونی حقوق دے دیے گئے، جو ماؤری لوگوں کے لیے اس کی ثقافتی اور روحانی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ 8261 فٹ بلند یہ پہاڑ ایک پرفیکٹ والکینک کون ہے جو ایگمنٹ نیشنل پارک سے گھرا ہوا ہے۔ اس آتش فشاں پہاڑ کی 1 لاکھ 35 ہزار پرانی فعال تاریخ ہے، جبکہ اس کی ساخت میں کم از کم 16 اہم تبدیلیاں واقع ہوچکی ہیں۔ یہ آتش فشاں آخری بار اندازاً 200 برس قبل پھٹا تھا اور سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق آئندہ 50 برسون میں اس کے دوبارہ پھٹنے کے 30 سے 50 فی صد تک امکانات ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل