Loading
شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن سرجانی فیز ٹو مکی مسجد کے قریب گھر میں خاتون کو کرنٹ لگ گیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ رخسانہ زوجہ سرفراز کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں کام کے دوران بجلی کے بورڈ سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، سرجانی ٹاؤن پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا ملیر سٹی عبداللہ گوٹھ میں گھر کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے ہے متوفی کی شناخت 40 سالہ عامر کے نام سے کی گئی جس کی لاش ورثا کارروائی کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل