Thursday, December 12, 2024
 

چیمپئنز ٹرافی کے معاملات ادھورے چھوڑ کر جے شاہ کے دورہ آسٹریلیا، سوالات اٹھنے لگے

 



آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات میں تعطل جاری ہے اور اسی دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین جے شاہ آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں تاہم ان کے اس دورے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ برسبین پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کے ہمراہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکرٹری دیوجیت سائیکیا بھی موجود ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ جے شاہ اولمپکس سے متعلق ایک میٹنگ میں شرکت کریں گے اور بھارت-آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ میچ کا بھی مشاہدہ کریں گے۔ جے شاہ کے چیمپئنز ٹرافی کے معاملات ادھورے چھوڑ کر آسٹریلیا جانے پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اس دوران کرکٹ آسٹریلیا کو بھی آئی سی سی کے معاملات میں بی سی سی آئی کا حامی سمجھا جا رہا ہے۔ مزید برآں، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیوژن فارمولے کے تحت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، لیکن بی سی سی آئی یہ فارمولا اپنے دیگر ایونٹس پر لاگو کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے گروپ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔ تاہم، بی سی سی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے، تو اسے بھارت میں ہی کھیلنا ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل