Thursday, December 12, 2024
 

اسٹاک ایکسچینج نے ریکارڈ توڑ دیے، 1لاکھ 13ہزار کی بلند ترین سطح عبور

 



کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے، انڈیکس نے یکے بعد دیگرے تین نئی بلند ترین سطحیں عبور کرلیں۔ جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور کاروباری دورانیے میں 2431پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس انڈیکس نے ایک کے بعد ایک کرکے 1لاکھ 11ہزار، 1لاکھ 12ہزار اور 1لاکھ 13ہزار کی تین نئی بلند ترین سطحیں بھی عبور کرلیں۔ انڈیکس بڑھ کر 113242پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ مضبوط فنڈامینٹلز اور اچھے معاشی اشاریوں کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی نوعیت کی ریکوری ہوئی۔ حصص کی قیمتیں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہونے، شرح سود میں نمایاں کمی کے ساتھ رواں ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے میں کمی کی توقعات کے باعث کاروبار میں تیزی ہے اور مارکیٹ مثبت زون میں ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1913.57 پوائنٹس کے اضافے سے 110810.22پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل