Loading
دفترخارجہ نے کہا ہے کہ شام سے 300 سے زائد پاکستانی بحفاظت ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ شام سے وطن واپس آنے والوں میں زیارت کے لیے جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔ 300 سے زائد پاکستانی شام سے بحفاظت واپس پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانیوں کو فوری طور پر ویزا دینے پر لبنان حکومت کے مشکور ہیں۔ ہمارا سفارت خانہ شام میں تمام پاکستانیوں کی معاونت کررہا ہے۔ دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے کہ دہشتگردی کی ہر کاروائی کی مذمت کرنی چاہیئے۔ عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔ شام کی سلامتی اور خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پرقبضہ قابل مذمت ہے۔پاکستان یقین رکھتا ہے کہ بیرون مداخلت سے شام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ شام کے شہریوں کا حق ہے کہ وہ اپنا مستقبل خود طے کریں۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ خلیل الرحمٰن حقانی کی وفات پروزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ٹوئٹ سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خلیل الرحمٰن حقانی کی وفات پر وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ساتویں اجلاس اسلام میں منعقد ہوا۔ دونوں ممالک نے تجارت ،سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور فرانس کے درمیان یو این سیکیورٹی معاملات پر اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ پاکستان اور فرانس نے باہمی طور پر چیلنجز کا سامنا کرنے پراتفاق کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل