Thursday, December 12, 2024
 

تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس، شاہ محمود اور یاسمین راشد کیخلاف فرد جرم عائد

 



انسداد دہشت گردی عدالت  نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل