Loading
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں فلم پشپا 2 کی اسکریننگ کے دوران ایک تشدد آمیز واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص کا کان کاٹ دیا گیا۔ یہ واقعہ 10 دسمبر کو کاجل ٹاکیز، پھلکا بازار میں پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص شبیر خان کا تھیٹر کے کینٹین اسٹاف سے کھانے کے بل پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑا فلم کے انٹرویل کے دوران ہوا، جب شبیر خان اور کینٹین کے ملازمین، جن کی شناخت راجو، چندن، اور ایم اے خان کے نام سے ہوئی، کے درمیان بحث نے شدت اختیار کرلی۔ جھگڑے کے دوران ایک اسٹاف ممبر نے شبیر خان کے کان پر کاٹ لیا، جس سے شدید خون بہا۔ شبیر خان کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے کان پر معمولی سرجری کی گئی اور 8 ٹانکے لگائے گئے۔ بعد ازاں، شبیر خان نے اندر گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس کے تحت بھارتی تعزیری قوانین کے سیکشنز 294 (فحش حرکات)، 323 (چوٹ پہنچانے) اور 34 (مشترکہ نیت) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ یہ واقعہ فلم پشپا 2 کے ایک مشہور منظر سے ملتا جلتا ہے، جس میں مرکزی کردار پشپا اپنے دشمنوں پر حملہ کرنے کے لیے ان کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹتا ہے۔ شبیر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں جیسے پشپا 2 عام لوگوں کو گینگسٹر جیسے رویے اپنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے باعث ایک خاتون جاں بحق اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ حکام نے الو ارجن اور ان کی ٹیم پر ناقص منصوبہ بندی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل