Thursday, December 12, 2024
 

انٹربینک میں ڈالر کی پیش قدمی برقرار، اوپن مارکیٹ میں قدر گرگئی

 



بیرونی مالیاتی فرق پورا ہونے اور کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی توقعات کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ مثبت معاشی اشاریوں اور بیرونی سرمایہ کاری کی آمد جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 19پیسے کی کمی سے 277روپے 97پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن  کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 07 پیسے کے اضافے سے 278روپے 23پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1پیسے کی کمی سے 279 روپے 10 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی سطح پر دیگر اہم عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مضبوط ہونے اور نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی یقینی ہونے سے ڈالر کی طلب میں اضافے اور اس کی قدر بڑھنے جیسے عوامل بھی انٹربینک مارکیٹ پر اثرانداز رہے جس سے ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل