Loading
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے اہم بوئنگ 777 ساختہ طیارے گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے پیرس کے لیے شروع ہونے والا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے ہینگرمیں موجود مرمت کےمنتظرطیاروں میں فضائی بیڑے کے اہم بوئنگ 777ساختہ 12طیاروں میں سے 7طیارے گراونڈ ہیں، بوئنگ 777ساختہ طیارے گراونڈ ہونے کی وجہ سے پیرس کے لیےعرصہ 4سال بعد شروع ہونے والافلائٹ آپریشن متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ دیگرجہازوں میں ائیربس 320 ساختہ 17 طیاروں میں سے 7 گراؤنڈ ہیں جبکہ کم گنجائش والے 5 اے ٹی آر طیاروں میں سے صرف 2 طیارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کےمطابق گراؤنڈ ہونے والے طیاروں میں زیادہ ترانجن،لینڈنگ گئیر،اے پی یوسمیت دیگر پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ ہیں۔ پی آئی اے کےکئی سال سےگراونڈ طیاروں کےبیشتر پرزہ جات دوسرے طیاروں میں استعمال کیے جاچکے ہیں۔ طیاروں کےغیرفعال ہونےکی وجہ سےقومی ائیرلائن کوکروڑوں ڈالرنقصان کا سامنا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا مذکورہ معاملے پرکہنا ہے کہ پیرس آپریشن کے لیے جہازمکمل طورپرتیارہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل