Loading
عالمی شہرت یافتہ جریدے ٹائم میگزین نے سال کی متاثر کن شخصیت کے نام کا اعلان کردیا جس کے لیے دس امیدواروں کے درمیان کاںٹے کا مقابلہ تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائم میگزین کے پرسن آف ایئر کے لیے قرعہ فال ماریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نکلا ہے جنھوں نے حیران کن طور پر کملا ہیرس کو شکست دیکر صدارتی الیکشن میں فتح اپنے نام کی تھی۔ ٹائم میگزین کے سال کی متاثر کن شخصیت کے لیے نو منتخب امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، شہزادی آف ویلز، مارک زکر برگ اور ایلون مسک جیسے سخت حریف امیدواروں پر سبقت حاصل کی۔ یاد رہے کہ 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ 2016 میں بھی ’’ٹائمز پرسن آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جب وہ پہلی بار امریکی صدر بنے تھے۔ واضح رہے کہ ٹائم میگزین کی پرسن آف دا ایئر کے لیے نیتن یاہو، ایلون مسک اور برطانوی شہزادی سمیت جن افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ان میں جیل میں ہلاک ہونے والے روسی اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ یولیا ناوالنایا بھی شامل تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل