Loading
گلبرگ کے علاقے میں خاتون کو نشہ آور چیز کھلاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے فردوس مارکیٹ میں ملزمان نے نشہ آور چیز کھلا کر خاتون (ر) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان زیادتی کے دوران خاتون کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر پر 2 نامزد سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او گلبرگ تیمورعباس خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں سے دو کی شناخت افضل اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل