Loading
سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23ڈالر کے اضافے سے 2716ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2300روپے کے اضافے سے دو لاکھ 82 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1971روپے کے اضافے سے دو لاکھ 42 ہزار 455 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3450روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2957.81روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل