Thursday, December 12, 2024
 

کراچی میں پانی کی بندش کیخلاف بلدیاتی نمائندوں کا شدید احتجاج

 



اپوزیشن لیڈر کراچی سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آدھا کراچی دس دن سے پانی سے محروم ہے۔ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت کے باہر کراچی میں پانی کی بندش کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے متعصب سندھ حکومت اور قبضہ میئر نامنظور کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 16سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کا برا حال ہے، مئیر مرتضی وہاب کی ساری توجہ کرپشن کرنے پر ہے، پورے سندھ میں لوٹ مار جاری ہے۔ سیف الدین کا کہنا تھا کہ آدھا کراچی دس دن سے پانی سے محروم ہے، اربوں کے فنڈز لیے جارہے ہیں لیکن کہیں لگتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹھیکے بنا ٹینڈرز کے دیئے جارہے ہیں، یونین کمیٹی کی سرپرستی کے بغیر جو کام ہورہے ہیں سارے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں، ایم کیو ایم کے ایم پی ایز کو 7 ارب کے فنڈز جاری کرکے منہ بند کرایا گیا۔ سیف الدین نے کہا کہ کرپشن کے دھندے کے ایم سی اور ڈی جی ٹی ایس کے دفاتر ہیں، میئر اور وزیر بلدیات انکی سرپرستی کررہے ہیں، مئیر کے اس رویے کیخلاف ایوان میں بھی احتجاج کریں گے اور عدالتوں میں جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل