Loading
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو ہوئی۔ دوران سماعت جیل سے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لایا گیا جبکہ جیل کے باہر سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ملزمان پر عائد فرد جرم پڑھ کر سنائی جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل