Loading
نادار کی جانب سے پانچ برس کے دوران 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بلاک کیے گئے تمام صوبوں میں سب سے زیادہ آئی ڈی کارڈ کے پی میں بلاک ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو نادرا کی جانب سے بلاک شناختی کارڈز کی تفصیل موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نادرا کی طرف سے گزشتہ پانچ سال کے دوران ساڑھے 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کیے گیے ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ شناختی کارڈز خیبر پختونخواہ سے بلاک کیے گئے، کے پی سے 25ہزار 981، بلوچستان سے 20ہزار 583 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔ اسی طرح پنجاب سے 13ہزار 564جبکہ سندھ سے 9ہزار 677 کارڈز بلاک کیے گئے، اسلام آباد سے 1ہزار 370جبکہ گلگت بلتستان سے 228اور آزاد کشمیر کے 446شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔ نادار کی جانب سے دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ تصدیقی عمل کے بعد 44ہزار 460 شناختی کارڈ اَن بلاک بھی کیے گئے جب کہ 13ہزار 618بلاک شناختی کارڈز کی تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل