Saturday, December 14, 2024
 

کراچی: جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار سے نوجوان قتل

 



گڈاپ سٹی میں جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا جبکہ منگھوپیر نجی سوسائٹی کے قریب نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے ڈگر ہوٹل کے قریب لڑائی جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار سے 25 سالہ وارث خان  بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او سرفراز جتوئی نے بتایا کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے ۔واقعے کی مزید تفتیش  جاری ہے۔ قبل ازیں منگھوپیر کے علاقے نجی سوسائٹی کے قریب نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 40 سالہ یوسف زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات  کررہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل