Sunday, December 15, 2024
 

امریکا: گاڑی پر روشنیاں لگانے والے شہری کے ساتھ کیا ہوا؟

 



امریکا میں ہائی وے پیٹرول نے ایک شہری کو گاڑی پر کرسمس کے قمقمے لگانے پر روک لیا۔ امریکی ریاست وائیومنگ کی ہائی وے پیٹرول نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دِکھایا گیا کہ ایک اہلکار نے فورڈ مسٹینگ کو روکا ہے جس کو کرسمس کے لیے روشنیوں سے سجایا ہوا تھا۔             View this post on Instagram                       A post shared by Wyoming Highway Patrol (@wyominghighwaypatrol) پوسٹ میں کہا گیا کہ جیسے جیسے چھٹیوں کا موسم قریب آرہا ہے، ہم آپ کو وائیومنگ کے قوانین یاد دلانا چاہیں گے۔ قانون کے مطابق ہائی وے پر کوئی بھی شخص اپنی گاڑی یا کسی بھی چیز کو حرکت نہیں دے سکتا جس پر کوئی لیمپ یا ایسا آلہ لگا ہو جس سے واضح طور نیلی یا لال روشنی نکلتی ہو۔ پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ان روشنیوں سے گاڑی کو سجانا بظاہر اچھا لگ رہا ہوگا، لیکن ہم آپ کو یاد دلا دیں کہ یہ غیر قانونی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل