Sunday, December 15, 2024
 

رحیم یار خان پولیس کی کچے میں کارروائی، 3 مغوی بحفاظت بازیاب

 



پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کارروائی کر کے تین مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر تھانہ بنگلا اچھا راجن پور نے سرحدی علاقے میں کارروائی کی۔ کارروائی میں تین مغوی بحفاظت بازیاب ہوئے جن کی شناخت اکرم، موسیٰ اور محمد سرور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تینوں مغویوں کو حفاظتی تحویل میں لیا، پولیس کارروائی کے نتیجے میں اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر کچے کی طرف فرار  پوگئے جنکا پولیس تعاقب کررہی ہے۔  ترجمان کے مطابق آپریشن میں پولیس کو نائٹ ویژن چشمے، ایلیٹ کمانڈوز سمیت بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی، تینوں مغوی چند روز قبل راجن پور کے سرحدی علاقے کوٹ کرم خان تھانہ آباد پور کی حدود سے اغوا کئے گئے تھے۔ آئی جی پنجاب نے کامیاب کارروائی پر ڈی پی او رحیم یار خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل