Loading
برطانیہ کے ایک پارک میں بے ہوش عورت کو بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار دینے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی لندن کے ساؤتھ ہال پارک سے 3 بچوں کی ماں 37 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی تھیں جنھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں 35 سالہ شخص کو پارک میں داخل ہوتا دیکھا گیا جس نے بینچ پر بے ہوش خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ محمد آئیڈو نامی ملزم نے بینچ پر بیٹھی خاتون پر حملہ کیا جس سے وہ بے ہوش ہو گئیں اور پھر سفاک ملزم نے خاتون کو بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ متاثرہ خاتون کے 5 سے 19 سال کی عمر کے تین بچے ہیں۔ جج نے محمد آئیڈو کو کم از کم 10 سال اور آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی۔ یاد رہے کہ 17 جولائی 2021 کو ایک راہ گیر نے متاثرہ خاتون کی نیم برہنہ لاش کو پارک کے بینچ پر دیکھا تھا۔ خاتون کے منہ سے لیے گئے ڈی این اے کے نمونے محمد آئیڈو کے ڈی این اے سے مماثل تھے۔ جس پر محمد آئیڈو کو 4 اگست 2021 کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اپنے پہلے بیان میں اس نے پولیس کا بتایا کہ جنسی سرگرمی رضامندی سے ہوئی تھی۔ تاہم پراسیکیوٹر نے ججوں کو بتایا کہ ملزم نے 15 منٹ سے زیادہ ایک ایسی خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کر رہا تھا جس کے بارے میں وہ جانتا تھا کہ خاتون بے ہوش ہیں اور یہ سب سی سی ٹی وی فوٹیجز میں محفوظ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل