Loading
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 دسمبر بروز پیر ہوگا۔ کمیٹی افراط زر کی صورتحال اور معاشی اشاریوں پر غور کرتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کرے گی۔ نومبر 2024 میں افراط زر 4.9 فیصد کی سطح پر آنے کے بعد پیر کو ہونے والے جائزے میں پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔ اس سے قبل 4 نومبر کے اجلاس میں پالیسی ریٹ 250 بیسس پوائنٹس کم کرکے 15 فیصد مقرر کیا گیا۔ تاجر برادری اور صنعتی شعبہ پالیسی ریٹ میں یکمشت بڑی کمی پر زور دے رہا ہے۔ افراط زر میں مسلسل کمی کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے لیے اوسط افراط زر کی پیش گوئی 11.5 سے 13.5 کے اندازوں سے کم رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ اسی طرح رواں مالی سال حقیقی شرح نمو بھی 2.5 سے 3.5 فیصد کے اندازوں سے زائد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل