Loading
دلجیت دوسانجھ، جو اپنی زبردست گائیکی اور عاجزی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، وہ اپنے کنسرٹ میں ایک بار پھر مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہے۔ ان کی "دل-لومناٹی" ٹور نے پورے ملک میں دھوم مچائی ہے، اور مداحوں کے ساتھ ان کا خاص تعلق ہر کنسرٹ کو یادگار بناتا ہے۔ چنڈی گڑھ کنسرٹ کے دوران دلجیت نے سپر اسٹار الو ارجن کی فلم "پشپا 2: دی رول" کے مشہور ڈائیلاگ "جھکے گا نہیں سالا" کو منفرد انداز میں پیش کیا۔ ایک وائرل ویڈیو میں دلجیت کو یہ ڈائیلاگ بدل کر کہتے ہوئے سنا گیا:"سالا نہیں جھکے گا تو کیا جیجا جھک جائے گا؟" View this post on Instagram A post shared by TEAM DOSANJH (@teamdiljitglobal) یہ جملہ سن کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے اور کنسرٹ کا ماحول مزید پُرجوش ہو گیا۔ دلجیت نے کنسرٹ کو حال ہی میں ورلڈ چیس چیمپئن بننے والے گوکیش ڈی کے نام بھی وقف کیا۔ انہوں نے گوکیش کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا:"آج کا شو دنیا کے چیس چیمپئن گوکیش ڈی کے لیے ہے، کیونکہ انہوں نے زندگی میں جو سوچا وہ کر دکھایا۔ مسائل سب کے ساتھ ہیں، میرے ساتھ بھی ہیں، لیکن وہ پھر بھی چیمپئن بنے۔" مداحوں نے دلجیت کے ان الفاظ پر زبردست تالیاں بجا کر ان کا ساتھ دیا۔دلجیت دوسانجھ کی "دل-لومناٹی" ٹور نے نہ صرف بھارت بلکہ شمالی امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی دھوم مچائی۔ 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس ٹور میں دلجیت دہلی، کولکتہ، لکھنؤ، حیدرآباد، بنگلورو اور اندور جیسے شہروں میں اپنی پرفارمنس دے چکے ہیں۔ چنڈی گڑھ کے بعد ان کے کنسرٹس ممبئی اور گوہاٹی میں بھی ہونے والے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل