Sunday, December 15, 2024
 

اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی تحریک کو مسترد کر دیا

 



بارسلونا میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان سے وفاداری کا عہد کرتے ہوئے سول نافرمانی کی تحریک کو مسترد کردیا اور سول نافرمانی تحریک نامنظور کے نعرے لگائے۔ پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کانفرنس کی صدارت صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کامران خان نے کی اور اس کانفرنس میں محب وطن پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کانفرنس میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام لوگ کھڑے ہوگئے۔ کانفرنس کے شرکا نے پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی وفا داری کا عہد کیا اور جنرل سید عاصم منیر زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پرویز اقبال لوسر نے کہا پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا آج سے مارچ تک یورپ بھر میں انعقاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اسپین میں مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان مخالف آوازوں کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ دیگر مقررین نے کہا پاک فوج پاکستانیوں کی ریڈ لائن ہے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور فوج اس کی محافظ ہے پارلیمنٹ، عدلیہ اور پاک فوج کا احترام لازم ہے اس وقت پوری قوم کو اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل