Sunday, December 15, 2024
 

پاک-چین دوستی کا رنگ کھیل میں بھی نمایاں، سابق ٹیسٹ کرکٹر چینی ٹیم کے کوچ مقرر

 



پاکستان اور چین کے درمیان  گہرے اور دیرینہ  تعلقات میں کھیل بھی نمایاں کردار ادا کرنے لگا ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد رمضان  کو ایک مرتبہ پھر چین کی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کی حکومت کی جانب سے محمد رمضان کو دوسری مرتبہ اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی تربیت کے لیے ذمہ داری ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے قومی جذبہ کے تحت دوست ملک کی پیش کش کو بصد احترام  قبول کرلیا ہے۔ چینی حکومت اور محمد رمضان کے درمیان ایک سالہ مدت کے لیے بطور ہیڈ کوچ ذمہ داری ادا کرنے کا معاہدہ ہوگیا، اس حوالے سے ایک سادہ تقریب  میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔ چینی حکومت اور محمد رمضان نے معاہدے پر دستخط کرلیے—فوٹو: ایکسپریس واضح رہے کہ محمد رمضان 2023 میں چین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد رمضان نے 1997 میں راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 36 رنز بنائے تھے، فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار 478 رنز بنانے والے محمد رمضان نے  ڈومیسٹک کرکٹ میں مختلف اداروں کی نمائندگی کی۔ محمد رمضان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پی این ایس سی،  کے آر ایل،  پاکستان ریلویز،  پاکستان کسٹمز اور یو بی ایل کی نمائندگی کر رکھی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل