Loading
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں گھر کے اندر نامعلوم افراد کی گائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پولیس کانسٹیبل عمر خان کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مطابق ضلع سنٹرل کرم میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے پولیس کانسٹیبل عمر خان ولد شعلی مولا کو گھر میں گولی مار کر شہید کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق کانسٹیبل عمر خان چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل