Loading
قائد اعظم نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ 2024 میں آرمی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیر انتظام قائد اعظم نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ لاہور میں منعقد ہوئی۔ آرمی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے 4 گولڈ میڈلز، 4 سلور میڈلز اور 2 براؤنز میڈلز جیتے۔ آرمی، واپڈا، ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی، اسلام آباد، ایچ ای سی، اے جے کے اور پولیس کی ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ تمام ٹیموں نے ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل