Loading
9مئی سے متعلق جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا جہاں آج ان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ آج سانحہ 9 مئی سے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 14 مقدمات میں سے 13 کی سماعت ہوئی، جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت کی۔ کارروائی کے دوران تمام کیسوں میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور اس کےبعد عدالت نے 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔ اس کے علاوہ جی ایچ کیو حملہ سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے علاوہ ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے۔ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف سرکاری پراسیکیوٹرز نے غیر حاضری کی بنیاد پر ضمانت خارج کرنے درخواست دائر کردی۔ کیس کی سماعت کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا، ان پر اس کیس میں آج فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی قیادت پراحتجاج اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی، تھانہ آئی 9 کے مقدمے کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کی گئی۔ سماعت کے سلسلے میں ایم این اے خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے، اس کے علاوہ فیصل جاوید خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ اس کے علاوہ تھانہ کھنہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی گئی، جب کہ تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی گئی، عدالت کی جانب سے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل