Monday, December 16, 2024
 

کاشف محمود کو پولیس نے کیوں گرفتار کیا تھا؟

 



پاکستانی ڈراموں کے سینئر اداکارہ کاشف محمود نے سیاسی مظاہرے میں شریک ہونے پر اپنی گرفتاری کا انکشاف کیا ہے۔ کاشف محمود جنھوں نے پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں متنوع کردار ادا کیے ہیں اور اپنی بہترین کرداری سے لاکھوں مداحوں کے دل موہ لیے ہیں، انھوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں شرکت کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ انھیں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ کاشف محمود سیاست اور سماجی مسائل پر بھی بہت آواز اٹھاتے رہیں ہیں اور اس معاملے میں اپنے نقطہ نظر کو شیئر کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہے۔ اداکار نے بتایا کہ کس طرح سیاست پر آواز اٹھانے سے ان کے کیریئر پر اثر پڑا۔ انھوں نے بتایا کہ وہ عملی طور پر زیادہ شامل نہیں رہے ہیں لیکن انھیں حکومت مخالف مظاہرے میں حصہ لینے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ کاشف نے بتایا کہ پولیس کی حراست سے انھیں سہیل احمد نے ضمانت پر رہا کروایا تھا۔ اداکار نے اپنی گرفتاری کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ پولیس کا رویہ ان کے ساتھ بہت اچھا تھا، بلکہ انسپکٹر نے اپنی جیب سے ہزار روپے خرچ کرکے انھیں جیل کی کوٹھری کے لیے مچھر مار لوشن اور حفاظتی جالی فراہم کی کیونکہ وہاں مچھر بہت تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل