Monday, December 16, 2024
 

وزارت مذہبی امور کا حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان

 



وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ منگل 17 دسمبر کو بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہو گا۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق17 دسمبر تک موصول تمام درخواستیں "پہلے آئیے پہلے پائیے" کے اصول پر کامیاب تصور کی جائیں گی۔ وزارت نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر نامزد بینکوں میں جمع کروانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ نئے اعلانات کے لئے موبائل ایپ "پاک حج" اپنے اسمارٹ فون پر لازمی ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ انہیں فوری رہنمائی اور آگاہی میسر آ سکے۔ دوسری جانب نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام موصول درخواستوں کو وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17 دسمبر کی 9 بجے تک لازمی اپ لوڈ کر دیں بصورت دیگر وزارت نامکمل درخواستوں کی ذمہ دار نہیں ہو گی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کے بعد دستیاب خالی نشستوں پر محدود دنوں کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل