Monday, December 16, 2024
 

روس کے علاقے میں جھڑپ کے دوران شمالی کوریا کے 30 فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے؛ یوکرین

 



یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے علاقے کرسک میں ہونے والی ایک جھڑپ میں شمالی کوریا کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی مدد کے لیے شمالی کوریا نے اپنے فوجی دستے جنگ زدہ علاقوں میں بھیجے ہیں۔ مغربی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین سے لڑنے والے شمالی کوریا کے فوجیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوسکتی ہے۔ روس نے شمالی کوریا کے ان فوجی دستوں کو کرسک کے علاقے میں تعینات کیا ہے جہاں یوکرین نے اگست میں قبضہ کرلیا ہے۔ اس علاقے میں روسی فوجی کے ساتھ شمالی کوریا کی فوج بھی یوکرین کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہی ہے۔ یوکرین نے کرسکے میں ایک تازہ جھڑپ میں شمالی کوریا کے 30 فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے فوجی ہلاک اور کتنے زخمی ہوئے۔ روس اور شمالی کوریا کی جانب سے اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل