Monday, December 16, 2024
 

کراچی میں ایک اور پائپ لائن پھٹ گئی، پانی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا

 



کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائف لائن دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے 72 انچ کی لائن پھٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کو عارضی طور پر پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی جبکہ اس وجہ سے 72 انچ کی لائن پھٹ گئی جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا اطراف کے علاقے زیر آب آگئے ۔ کراچی میں جاری پانی کے بحران میں مزید شدت آنےکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 5 بجکر 30 منٹ پربجلی کا بریک ڈاون ہوا جس سے شہر کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اور گھارو پمپنگ اسٹیشن سے عارضی طور پر پانی کی فراہمی بند ہو گئی جو 6 بجکر 35 منٹ پر بجلی بحال ہوئی جس کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا عارضی تعطل آیا تھا جس کو فوری طور پر بحال کردیا گیا واٹر کارپوریشن کے تمام پمپنگ اسٹیشنزلوڈشیڈنگ سے مستشنی ہے کے الیکٹرک حکام واٹر کارپوریشن حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون اور عارضی پانی کی فراہمی تعطل کی وجہ سے پانی کے بحران میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے اور 72 انچ کی لائن پھٹنے سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل